سعودی عرب،2فروری(ایجنسی)سعودی عرب کے مقامی میڈیا کے مطابق ماہ ستمبر میں مسجد الحرام میں ہونے والے کرین حادثے میں ملوث ہونے کے مقدمے میں 40 کے قریب افراد تین مختلف عدالتوں کے سامنے پیش ہوںگے۔
مکہ کے بیورو آف
انویسٹی گیشن اور پبلک پراسیکیوشن کو اس کیس کی فائل موصول ہوگئی ہے جو کہ ریاض آفس میں جمع کروائی گئی تھی تاکہ اس کی مزید سکروٹنی کی جاسکے۔
ملزمان میں تعمیراتی گروپ بن لادن کے 30 اعلیٰ عہدیداران، ڈائریکٹر اور ٹیکنیشن شامل ہیں جبکہ دیگر 10 افراد سرکاری محکموں سے تعلق رکھتے ہیں۔